ایک نامعلوم طیارہ پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ کے گا?ں اکلیان کلاں میں گر کر تباہ ہوا.جریدے دی ہندو نے دباؤپر خبرہٹادی
دہلی(یواین پی)بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے تاہم پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے انڈین جریدے”دی ہندو“ نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ کے گاؤں اکلیان کلاں میں گر کر تباہ ہوا.انڈیا نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے انڈیا کے تین ڈرونز بھی مار گرائے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں انڈین ڈرونز گرائے گئے، ان میں کوٹلی، برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹر شامل ہیں. بعدازیں بھارتی جریدے نے طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور”ایکس“ پر پوسٹ کیا گیا خبر کا لنک بھی ڈیلیٹ کردیا ”دی ہندو“کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر دیر تک دکھائی د یتی رہی تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آتیں اور بعد میں خبر مکمل غائب کردی گئی۔
مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے.بھارتی حکام کا اعتراف
