ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہنے والی ’ڈاگ فائٹ‘ میں دونوں ممالک کے کل 125 جنگی طیارے شریک تھے
واشنگٹن (یواین پی) پاکستان اور بھارت کے جنگی طیاروں کی لڑائی فضائی تاریخ کی سب سے طویل فائٹ میں سے ایک قرار دے دی گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے سی این این نیوز کو بتایا کہ کل 125 جنگی طیاروں نے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک ’ڈاگ فائٹ‘ کی، اس دوران دونوں نے اپنی اپنی فضائی حدود کو نہیں چھوڑا لیکن میزائلوں کا تبادلہ بعض اوقات 160 کلومیٹر (100 میل) سے زیادہ فاصلے پر ہو رہا تھا، کوئی بھی فریق اپنی فضائیہ کے پائلٹس کو سرحد کے پار بھیجنے کے لیے تیار نہیں تھا کیوں کہ 2019ء میں ایک چھوٹی سی ’ڈاگ فائٹ‘ کے دوران ایک بھارتی فضائیہ کا پائلٹ پاکستانی سرزمین پرگرا دیا گیا تھا اور اسے ٹی وی پر پیش کیا گیا، جسے بعد ازاں بھارت واپس کیا گیا، یہ ایک ذلت تھی جس سے اس بار بچنے کی کوشش کی گئی۔اہلکار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے ’ڈاگ فائٹ‘ میں ہندوستان کے پانچ طیاروں کو مار گرایا جو حالیہ ہوا بازی کی تاریخ میں سب سے بڑی اور طویل ترین طیاروں کی لڑائی میں سے ایک تھی، اس دوران پاکستان نے صبح 2 بج کر 45 منٹ پر بھارتی طیاروں کو مار گرایا جب کہ تیسرا رافیل طیارہ ایک گھنٹے بعد مار گرایا گیا، گھنٹوں بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے صبح 5 بجے کے بعد چوتھے اور پانچویں بھارتی جیٹ کو مار گرایا، پاکستان نے شہریوں کو پیشگی خبردار کر دیا تھا اس طرح سے شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کیا گیا، بھارتی فضائیہ کو اہداف پر حملے کے لیے متعدد بار کوششیں کرنی پڑیں، پاکستان نے ان علاقوں میں شہریوں کو ممکنہ اہداف کے بارے میں خبردار کرنے کی پوری کوشش کی اور فوج نے شہری نقصانات کو کم سے کم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اور بھارتی جنگی طیاروں کی لڑائی فضائی تاریخ کی سب سے طویل فائٹ میں سے ایک قرار
