مناسکِ حج کا حقیقی فلسفہ

حج کے لغوی معنی ’’قصد‘‘ یا ’’ارادہ‘‘ کے ہیں لیکن عام اصطلاح میں حج سے مقصود مکہ معظمہ میں حضرت ابراہیم ؑ کی بنائی ہوئی مسجد یعنی خانہ کعبہ کی زیارت کرنا اور اس کے متبرک جوار میں چند مقررہ اعمال بجالانا ہے۔
فضائل حج:
اللہ تعالیٰ قرآ ن مجید میں فرماتے ہیں۔ترجمہ:” اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔”(سورۃ آلِ عمران:97)
مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ مقدس گھر ظاہری و باطنی، حسی و معنوی برکات سے ہمیشہ معمور رہا اور سارے جہاں کی ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ جسے خدا کی محبت کا دعویٰ ہو اور بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ دیار ِمحبوب میں ضرور حاضر ی دے اور دیوانہ وار وہاں کے چکر لگائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *