تمام کیڑے ہمارے دشمن نہیں ہوتے۔ کچھ کیڑے ہمارے بہت اچھے دوست بھی ہوتے ہیں۔ دوست کیڑوں کی بات کریں تو سب سے پہلے شہد کی مکھی کا نام آتا ہے جس کا شہدغذا کے ساتھ کتنی ہی بیماریوں میں بھی بطور دوا استعمال ہوتاہے۔
شہد کی مکھیاں کیڑوں کے جس گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اس کا سائنسی نام ہائی میناپٹیرا(Hymenoptera)ہے۔ یہ بھی یونانی لفظوں سے بنا ہے اور ان کیڑوں کے پتلے اور جھلی کی طرح باریک پروں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ شہد کی مکھیوں کے علاوہ مختلف قسم کی بھڑیں، بھنورے اور چیونٹیاں بھی اسی گروپ کے کیڑے ہیں۔