سمندر سُکڑنے لگے: تحفظ کیسے ممکن؟

ماہی گیری کی صنعت پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔ پاکستان ہرسال سمندر سے پکڑی جانے والی کروڑوں روپے کی آبی حیات بیرون ملک فروخت کرتا ہے۔ اس سلسلے میں تقریباً پچاس لاکھ افراد ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں مگر آبی آلودگی کی وجہ سے اس میں بھی کمی آرہی ہے۔
سمندری حدود میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ جہازوں اور سمندری لانچوں سے بہنے والا گندا تیل اور فیکٹریوں سے آنے والا فضلہ ہے۔ بحری آلودگی کی 80 فیصد وجہ زمینی ذرائع ہیں یعنی شہروں اور صنعتوں سے خارج ہونے والا گندا پانی، شاپنگ بیگ اور پلاسٹک کی بوتلوں پر مشتمل لاکھوں ٹن کچر ا،جوہر سال سمندر کی نذر کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *