جوزف مینگلے: موت بانٹنا جس کا مشغلہ تھا

یہ کہانی’’ اینجل آف ڈیتھ‘‘ یعنی موت کے فرشتے کا خطاب پانے والے ایک سنگدل شخص کی ہے جسکا نام ڈاکٹر جوزف منگلے تھا۔ جوزف مینگلے کو تاریخ کی کتابوں میں ہمیشہ ایک خوفناک انسان کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ جوزف جرمنی کا ایک کے مشہور و معروف ڈاکٹر اور جینیاتی تحقیق کار تھا۔ جوزف نازی تحقیقات کے لئے جانا جاتا ہے یعنی ایسے تجربے جو لیب میں انسانوں اور جانداروں پر کئے جاتے ہیں۔ یہ بے رحم انسان بچوں پر تجربات کرنے کا بے حد شوقین تھا۔ اس کے زیادہ تر تجربات یہودی بچوں پر کئے جاتے تھے۔اپنے حیوانی مقاصد کو پورا کرنے کیلئے جوزف نے سکول کھول رکھے تھے تاکہ بچوں تک اس کی باآسانی رسائی ممکن ہو اور کسی کو اس پر شک بھی نہ گزرے۔ لوگوں کے سامنے وہ بچوں سے بہت پیار اور شفقت سے پیش آتا تھا دن میں لوگوں کے سامنے وہ جن بچوں کے ساتھ کھیل کود کر رہا ہوتا تھا۔ رات میں اُنہی پھول جیسے نازک جسم والے بچوں کیساتھ اذیت ناک اور درد بھرے تجربے کر تا تھا۔اپنے تجربات میں کبھی تو وہ بچوں کی آنکھیں نوچ لیتا تو کبھی ان کے دانت جڑ سے اکھاڑ لیتا کبھی ان کے ہاتھ پائوں کاٹ دیتا اور کبھی ان کی آنکھوں میں سرنج کی مدد سے انجیکشن لگاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *