چائلڈ لیبر یعنی بچوں کی مشقت اور چائلڈ ورک (بچوں کے کام) میں فرق ہے۔ اگر چائلڈ ورک بچے کی شخصی و جسمانی نشوونما اور اسکی تعلیم پر بُرا اثر نہیں ڈال رہا تو اس طرح کے کام کو چائلڈ لیبر نہیں قرار دیا جائے گا مثلاً ایک بچہ اسکول سے واپس آکر یا تعطیلات کے دوران اگر کام کرتا ہے یا فیملی بزنس میں ہاتھ بٹاتا ہے تو اِسے چائلڈ لیبر نہیں کہاجائے گا۔ یہ کام تو بچوں کی شخصی نشوونما کیلئے بھی نہایت ضروری ہوتا ہے۔ آئی ایل او کے مطابق چائلڈ لیبر وہ ہے جس سے بچے اپنے بچپن کی امنگوں، باعزت و پُروقار طرزِ زندگی سے محروم ہوجائیں اور جو اُن کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما کیلئے نقصان دہ ہو اور جس سے ان کی تعلیم کا حرج ہو۔
بچے کمانے کے لئے نہیں ہوتے
