پی ٹی آئی کے دور میں پیسے لیکر تقررو تبادلے کئے جاتے تھے، پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں
لاھور (سعی نیوز) مریم نواز کی کارکردگی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی؛ مرزا جاوید،وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی پنجاب کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جا رہی ہے،آنے والے وزرا ء کی لیئے چیلنج ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز حکومت کا ایک بھی منصوبہ خیالی نہیں حقیقی ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا جا وید اڈاپلاٹ دفتر مسلم لیگ ن پر ن لیگیوں اور میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جس طرح مشکل وقت میں پنجاب اور عوام کی خدمت کی ہے اپنے بھی حیران اور سیاسی مخالفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں، کبھی وقت ملنے پر بھی مریم نواز شریف کا ریکارڈ توڑ نا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،پی ٹی آئی والے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں لوٹ سیلزعثمان بزدار، پنکی اور گوگی کی پرواز رشوت کا بازار گرم، ان کے دور میں ہر کام کے ریٹ مقرر تھے، اس وقت وہ کو ئی پنجاب اسمبلی نہیں تھی بلکی ایک واپڈا کے دفتر کا منظر پیش ہوتا تھا،تحریک انصاف کا دور حکومت سکینڈلز سے بھرا پڑ ہا، پی ٹی آئی کے دور میں پیسے لیکر تقررو تبادلے کئے جاتے تھے، پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ منصوبے صرف سوشل میڈیا پر تھے، بانی پی ٹی آئی ان کیلئے مہاتما ہیں، مہاتما نے خود کہا عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتائیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی اشتہار پر کوئی بڑا منصوبہ نظر نہیں آئے گا، انہوں نے اپنے دور میں تبدیلی کا پروگرام، 50 ہزار گھر، لاکھوں نوکریوں والا اشتہار چھاپا تھا،عثمان بزدار نے کچھ کرنے کی بجائے اپنے مہاتما کے احکام کی پیرو ی کر پنجاب کے حقوق پر ڈاکہ ڈالہ، ان نالائقوں کے پاس فرصت نہیں تھی یہ مصروف تھے، ہماری قائد نے اپنی کارکر دگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔