مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کتنی ضروری ہے،محمد آصف سعید ایڈووکیٹ

جنگ شروع کرنا بہت آسان،ختم کرنا بہت مشکل ہے، تو دعا کریں کہ سلسلہ آگے نہ بڑھے
لاہور(نما ئندہ سعی)پاکستان کے مایہ ناز قانون دان محمد آصف سعید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کتنی ضروری ہے، 25کروڑ پاکستانی سپاہی بن گئے ہیں۔ محمد آصف سعید ایڈووکیٹ نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس ہتھیار نہیں، میرا ہتھیار میرا قلم ہے تو جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکتا ہے میں اس ملک کیلئے کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے پرچم کی عزت بالکل اسی طرح کرتا ہوں جیسے کوئی ہندوستانی اپنے پرچم کی عزت کرتا ہے۔ محمد آصف سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے بھارت کے 5جہاز گرنے کی اتنی خوشی نہیں ہے جتنا دکھ معصوم پاکستانیوں کے جانی نقصان کا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ شروع کرنا بہت آسان ہے ایک چھوٹے سے واقعے سے ہی جنگ شروع کی جا سکتی ہے لیکن اسے ختم کرنا بہت مشکل ہے، تو دعا کریں کہ سلسلہ آگے نہ بڑھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *