احمدندیم قاسمی نے انگریزی زبان میں بھی شاعری کی ان کی نظم ”دی فیڈ ”انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں شامل کی گئی
لاہور(یواین پی)نامور شاعر، ادیب اور افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کی 18 ویں برسی 10 جولائی کو منائی جائے گی۔وہ 20 نومبر 1916 کوپنجاب کے ضلع خوشاب میں پیداہوئے تھے انہوں نے 50 سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں شاعری اور افسانے بھی شامل ہیں احمدندیم قاسمی نے انگریزی زبان میں بھی شاعری کی ان کی نظم ”دی فیڈ ”انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں شامل کی گئی ہے ان کی دیگر اہم تصانیف میں جلال وجمال۔ شعلہ گل۔ کشت وفا۔ چوپال۔سناٹا۔کپاس کے پھول وغیرہ شامل ہیں احمدندیم قاسمی 10 جولائی 2006 کو انتقال کرگئے تھے۔
افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کی 18 ویں برسی 10 جولائی کو منائی جائے گی
