لاہور (یواین پی) رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد آصف سعید ایڈووکیٹ ا نے کہا ہے کہ ہم ملک گیر تحریک چلائیں گےلاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمحمد آصف سعید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ثابت قدم ہے، 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہو جائیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے مخلص ہیں، عوام کی آواز کو سنیں، ہم عوام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ہمارا ساتھ دیں، ہم سب کو اکٹھے ہو کر اس ملک کو چلانا ہے، ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے، یہ کسی ایک دن کا معاملہ نہیں۔محمد آصف سعید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلیٹ فارم سے ہم یہ تحریک چلائیں گے، عوام سے اپیل ہے، کہ وہ نکلے اور آئین و جمہوریت کے لئے آواز اٹھائیں، پارٹی میں ورکرز کا پہلا حق ہے، پیسے کے زور پر کسی کو ٹکٹ نہیں ملنا چاہیے، مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کو مشکل بنادیا گیا ہےا۔
پاکستان کی پلیٹ فارم سے ہم یہ تحریک چلائیں گے، عوام سے اپیل ہے، کہ وہ نکلے اور آئین و جمہوریت کے لئے آواز اٹھائیں محمد آصف سعید ایڈووکیٹ
