بدقسمتی کو خُوش قسمتی میں کیسے بدلیں؟

آرتھر ایش ٹینس کا عظیم کھلاڑی گزرا ہے۔ وہ امریکہ کا واحد سیاہ فام کھلاڑی تھا جواپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ویمبلیڈن یو ایس اوپن‘ اورآسٹریلیا اوپن تک پہنچا اورکئی اعزاز حاصل کیے ۔جب وہ مسلسل فتوحات حاصل کررہا تھا،انھی دنوں وہ ایڈز جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہوگیا۔اس نے کئی سال تک یہ بات چھپائے رکھی لیکن بالآخر 1992ء میں اپنی موت سے ایک سال پہلے اس نے اعلان کیاکہ وہ ایڈ ز کی بیماری میں مبتلا ہے۔یہ خبرسن کر اس کے مداح صدمے کی کیفیت سے دوچار ہو گئے کیوں کہ لوگ اسے بے حد پسند کرتے تھے۔ اسے دنیا بھر سے محبت کے خطوط ملنے لگے۔ ایک مداح نے لکھا : ’’آرتھر!خدا نے صرف تمھیں کیوں اس موذی مرض کے لیے چنا؟‘‘آرتھر نے اسے جو جواب دیا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ اس نے لکھا :’’دنیا بھر میں پانچ کروڑ بچوں نے ٹینس کھیلناشروع کیا، ان میں سے پچاس لاکھ اچھی طرح کھیلنا سیکھ گئے، پانچ لاکھ بچوں نے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کی اورپچاس ہزارایسے تھے جو بین الاقوامی مقابلوں تک پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *