پاکستان نے مودی کو جو تھپڑ مارا اسکی گونج ابھی تک سنائی دے رہی ہے؛   محمد آصف سعید ایڈووکیٹ

الاہور (روزنامہ سعی)آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر پاکستان کے مایہ ناز قانون دان محمد آصف سعید ایڈووکیٹ نے  مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دشمن بھارت کو سبق سکھانے پر مسلح افواج کو زبردست سلام پیش کیا، انھوں  نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بہادر افواج نے بزدل بھارت کو شاندار جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کو جس طرح کا دندان شکن جواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔ پاک آرمی، بحریہ اور فضائیہ نے دشمن کے مورچوں کو تباہ کرکے ملک کی حفاظت کی۔ ہمیں پاکستان پر فخر ہے۔ ہ پاکستان کی مسلح افواج نے جو تھپڑ مودی کے منہ پر مارا ہے اس کی گونج اب بھی پاکستان میں گونج رہی ہے، اس تھپڑ کی وجہ سے مودی اب سو بھی نہیں پا رہا، اب جو بھی وہ کر رہا ہے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر بھارت کی جارحیت پر اس پر ہم نے انہیں گھر میں گھس کر مارا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *