افواج پاکستان کی اپریشن بنیان المر صوص میں شان دار کامیابی؛  محمد آصف سعید ایڈوکیٹ

لاہور(روزنامہ سعی) افواج پاکستان کی اپریشن بنیان المر صوص میں شان دار کامیابی؛آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز کامیابی کا ثمر ہے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کو یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے،  محمد آصف سعید ایڈوکیٹ کا روزنامہ سعی کے نماۃندہ کو بیان ، انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی رہی، 24 کروڑ عوام کی دعاؤں کی بدولت معرکہ حق میں عظیم فتح نصیب ہوئی، آرمی چیف کی قیادت میں اللہ نے بے پناہ کامیابیوں پر دنیا حیران اور معترف،آرمی چیف کی مہارت اور پاک فضائیہ نے اپریشن بنیان المر صوص میں جس جرآت اور بہادری کی داستان رقم کی ہے، سنہری حروف میں لکھی جائے گی اور دنیا بھر جو پذیرائی ملی ہے اس سے پاکستان کا مقام اور وقار بلند ہوا ہے ہمیں مشکل وقت میں جو برا در ملکوں کی سپورٹ کرنے سے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں، ہمیں پاک بھارت جنگ میں جو کامیابی ملی ہے یہ کسی معجزہ سے کم نہیں ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *