عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہرنہیں آؤں گا، محمد آصف  سعید ایڈووکیٹ 

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں، دوسری پارٹیوں کو مال غنیمت کے طور پر مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں
اسلام آباد (یواین پی)پی ٹی آئی کے رہنما محمد آصف  سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بانی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی عوام کے دلوں میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، امید ہے بانی کا کیس 5 تاریخ کو لگنا چاہیے، لسٹ میں بانی کا کیس ہونا چاہیےمحمد آصف  سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہیے کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی 8جج صاحبان کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کھڑی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں، دوسری پارٹیوں کو مال غنیمت کے طور پر مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔انہوں نے بتایا کہ 8جج صاحبان نے کہا جو غلطیاں الیکشن کمیشن نے کیں ان کا خمیازہ عوام کو بھگتنے نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن نے اپنا آئینی فرض ادا نہیں کیا، آئینی فرض یہ تھا کہ صاف اورشفاف انتخابات ہوں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کو تمام 13ججز نے غلط کہا ہے، 8جج صاحبان نے کہا الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن کے متعدد ایسے فیصلے تھے جس سے ابہام پیدا ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *