
لاہور: ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں پکڑ لی۔
لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق49،41،42،32 بار ای چلان والی متعدد گاڑیاں پکڑی گئی ہیں اور بیشتر مالکان نے موقع پر جرمانہ جمع کروا دیا اور متعدد کے کاغذات قبضہ میں لے لیے گئے ہیں۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا کہ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت…