سرگودھا(یواین پی)سرگودھا میں ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس موبائل پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او،سب انسپکٹر اور وین ڈرائیور کو زخمی کر دیا جس پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزمان کا ایک ساتھی مارا گیا اور دیگر کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس موبائل پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او عنصر عباس، سب انسپکٹرفیاض حسین گوندل اور وین ڈرائیور لیاقت علی کو زخمی کر دیا گیا جس پر زخمی پولیس ملازمین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا ایک ساتھی انور علی عرف منا مارا گیا۔ جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاںبحق بتلایا جا رہا ہے۔ جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس کا دیگر ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سرگودھا،پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ ، ایس ایچ او،سب انسپکٹر اور وین ڈرائیور زخمی
