پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا، پیپلز پارٹی نے بھی سمبڑیال ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کر دیا
لاہور (نما ئندہ سعی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد آصف سعید ایڈووکیٹ نے بھی سمبڑیال ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی، پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد آصف سعید ایڈووکیٹنے کہا کہ (ن) لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی۔2024میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی،وہی جانبدار ہے اور وہی فارم 47بناتا ہے۔ ہم اس الیکشن کا وائیٹ پیپر شائع کریں گے، ایک الیکشن سے آپ اسمبلی میں نمبر بڑھا گھٹا نہیں سکتے۔کئی پولنگ سٹیشن پر پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں سے غنڈہ گردی کی گئی، پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ہمارے لوگوں کو حراساں کر کے پولنگ سٹیشنوں سے نکالا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کون ہے جو ان کو ہدایت کر رہا ہے کہ آپ زبردستی کریں اور ووٹ چھین لیں، ووٹ نہ ڈالنے دیں،قبضہ کر لیں اور بدمعاش بٹھا دیں؟ جو ان کو یہ تجاویز دے رہے ہیں وہ جمہوریت کے دوست نہیں ہیں۔ہمارے پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا،(ن) لیگ کی مقامی قیادت کواس طرح کی حرکتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔جن لوگوں نے بھی یہ حرکت کی وہ حکومت کو بدنام کر رہے ہیں۔ یہ طریقہ کار سارے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیتا ہے۔ اگر کوئی جنیوئن جیتا ہے تو اسے تسلیم کرنا چاہیے مگر پراسس صاف شفاف ہونا چاہیے۔الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں۔
ن لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی۔ محمد آصف سعید ایڈووکیٹ
