لاہور ایئرپورٹ کے اطراف برڈ ہیزرڈ کے خلاف ہنگامی کریک ڈائون جاری

فضائی حدود کو پرندوں سے پاک رکھنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے‘ڈپٹی کمشنر 
لاہور (یواین پی) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ کے اطراف برڈ ہیزرڈ کے خاتمے کے لیے ہنگامی کریک ڈائون جاری ہے جبکہ فضائی حدود کو پرندوں سے پاک رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایوی ایشن ضوابط کے تحت ایئرپورٹ کی حدود سے کبوتروں کے پنجرے ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ راجہ پارک کے حساس مقام کو پرندوں سے پاک رکھنے کے لیے روزانہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یزدانی روڈ پر واقع برڈ ہیزرڈ پوائنٹ کی ایل ڈبلیو ایم سی کے ذریعے صفائی بھی کرائی گئی ہے، جبکہ ایئرپورٹ کے اطراف تمام برڈ ہیزرڈ پوائنٹس کی روزانہ نگرانی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ فضائی حدود کو پرندوں سے پاک رکھنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے، کبوتروں کے پنجرے اور پرندوں کی افزائش کی جگہوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی سلامتی اور مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ایوی ایشن ضوابط پر مکمل عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *