جدہ، مدینہ جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں
کراچی(یواین پی) سعودی عرب کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے کے بعد ریاض جانے والے پاکستانی پروازیں معطل کر دی گئیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کا ریاض کیلئے آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ فلائی جناح کی لاہور کراچی سے ریاض جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی ۔پی اے اے کے مطابق کراچی سے ریاض جانے والی فلائی ناس کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ فلائی ناس کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز تکنیکی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد سے جدہ، مدینہ جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں، پی اے اے نے کہا ہے کہ متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کے لئے خصوصی کائونٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔
