سرگودھا کی آٹھ سالہ منتہا زہرا جو گھر سے چیز لینے نکلیں مگر زندہ نہ لوٹ سکیں: ’بچی دُکان میں داخل ہوتی نظر آئی، مگر واپس نہ نکلی‘

اس رپورٹ میں قتل کے جرم سے متعلق تفصیلات ہیں جو قارئین کے لیے تکلیف کا باعث ہو سکتی ہیں

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس نے ایک آٹھ سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کی غرض سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کر دیا ہے۔

سرگودھا کے تھانہ سٹی میں اس واقعے کی ایف آئی آر آٹھ سالہ منتہا زہرہ کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر قتل اور بچوں کے ساتھ ریپ سے متعلق دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

والد کی جانب سے مرکزی ملزم سمیت چار افراد کو اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف نے بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے پانچوں نامزد ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

تاہم اس کیس کی ایف آئی آر میں درج تفصیلات اور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات میں کچھ فرق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *