فیصل آباد(یو این پی)فیصل آباد: مہندی کی تقریب کے دوران سڑک پر لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز میں میوزک چلا کر شور شرابہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق تھانہ کر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کیا، جو سڑک پر مبینہ طور پر اونچی آواز میں میوزک چلا کر شور شرابہ کر رہا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیصل آباد: مہندی کی تقریب میں اونچی آواز میں میوزک چلا کر شور شرابہ کرنے والا ملزم گرفتار
