حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے،عمران خان سے ملاقات پہلی شرط

شہبازشریف حکومت سابق وزیراعظم کی بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے،محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(یواین پی) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ٹیم کو حکومت سے مذاکرات سے متعلق ہدایات جاری کردیں ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے اس بارے میں اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن راہنمائوں کو پیغام بھجوا دیا ہے.ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے، حکومت کے رابطے پر پہلی شرط عمران خان سے ملاقات ہونی چاہیے محمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے، اگر عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی،ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *