زیادہ تر جہاز مغرب سے مشرق کی طرف جا رہے ہیں، ایرانی، عمانی اور بین الاقوامی راستے استعمال کیے جا رہے ہیں
برسلز،(یواین پی )میری ٹائم ٹریکر کمپنی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، جہاز رانی احتیاط سے بحال ہو رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابقبرسلز میں قائم کمپنی نے کہا ہے کہ 23جون کو 31بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی ہے، تجارتی اور توانائی سے منسلک دونوں جہاز آگے بڑھ رہے ہیں۔زیادہ تر جہاز مغرب سے مشرق کی طرف جا رہے ہیں، ایرانی، عمانی اور بین الاقوامی راستے استعمال کیے جا رہے ہیں، آبی گزرگاہ امریکہ ایران مفاہمت کی یادداشت کے تحت کام کر رہی ہے۔
