وزارت مذہبی امور کو سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط وصول

اسلام آباد (یواین پی)وزارت مذہبی امور کو سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، پہلے دن 14 ہزار 605 عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر لی ۔ منگل کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ون لنک کے ذریعے 10 ہزار عازمینِ حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی اور899 افراد نے بینک کارڈ جبکہ 3 ہزار 612 افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی ہے۔ ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے بڑھ گیا ہے۔ حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 9 اشاریہ 3 ارب روپے موصول ہو گئے ۔سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے۔ دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ اپلوڈ کرنا لازم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *